14 جولائی، 2016، 8:28 PM

جنرل راحیل شریف نے12 خونخوار وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

جنرل راحیل شریف نے12 خونخوار وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 12 خونخوار وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے وہابی دہشت گرد اورکالعدم تنظیم طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے 12 خونخوار وہابی دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ تمام وہابی دہشت گرد فوج، عوام، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اسکولوں پر حملوں میں ملوث تھے، اور فوجی عدالتوں نے تمام دہشت گردوں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی۔

News ID 1865498

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha